اتر پردیش کی یوگی حکومت کی اینٹی رومیو مہم کی طرز پر ہریانہ کی جھجر
پولیس نے بھی جمعرات کو پارکوں میں بیٹھے جوڑوں سے خوب اٹھک بیٹھک کروائی۔
خواتین کی سیکورٹی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر پولیس نے یہ مہم
چلائی ہے۔
جھجر پولیس کی ٹیم نے پارکوں میں بیٹھے لڑکے لڑکیوں کی جم کر کلاس لی۔
خاتون پولیس اہلکار نے ایک لڑکے کو تھپڑ بھی مارا اور اس سے اٹھک بیٹھک
کروائی ۔ ڈی ایس پی راجیو نے بتایا
کہ نوجوانوں کو صرف وارننگ دے کر
چھوڑدیا گیا ، کیونکہ وہ اسکول کالج میں جانے والے طلبہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے اور خواتین کی سیکورٹی کے لئے یہ مہم
شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں خاتون پولیس کے ساتھ مرد پولیس اہلکار بھی
شامل ہیں ۔ یہ مہم اسکول، کالج اور بھیڑ بھاڑوالے بازاروں میں چلائی جائے
گی۔ نوجوانوں سے اٹھک بیٹھک کروانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے
والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔